ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / پیپسی کولا کے اشتہار پر امریکی برہم

پیپسی کولا کے اشتہار پر امریکی برہم

Thu, 06 Apr 2017 20:17:29  SO Admin   S.O. News Service

واشنگٹن،6اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مشروبات بنانے والے بین الاقوامی کمپنی پیپسی نے متنازع بن جانے والے اپنے ایک اشتہار کو واپس لے لیا ہے۔ اس اشتہار پر یہ اعتراض کیا گیا تھا کہ یہ امریکہ میں احتجاج کے حالیہ سلسلے کو غیر سنجیدہ رنگ دیتا ہے۔اس اشتہار میں امریکی ٹی وی کی اداکارہ کینڈل جینر کو ایک فوٹو شوٹ کو چھوڑ کر ایک مظاہرے میں شامل ہوتے دکھایا گیا تھا۔ وہ مظاہرے کے آگے کھڑی پولیس کی قطار کی جانب بڑھتی ہیں اور ایک پولیس اہلکار کو پیپسی کا ڈبہ پکڑا دیتی ہیں جس پر سب لوگ خوشی کا اظہار کرتے ہیں اور ماحول میں کشیدگی ایک دم سے دور ہو جاتی ہے۔

اس اشتہار کے دکھائی جانے کے منٹوں بعد لوگوں نے اس پر یہ تنقید کی کہ یہ پچھلے ڈھائی سال میں امریکہ میں پولیس کے سیاہ فام شہریوں کے ساتھ پْر تشدد سلوک اور اس کے نتیجے میں پولیس کے ہاتھوں معصوم شہریوں کی ہلاکتوں کے خلاف ہونے والے احتجاج کی اہمیت اور سنگینی کو کم کر رہا ہے۔اس مہم میں سرگرم تنظیم 'بلیک لاؤز میٹر' کے کارکن ڈے رے مککیسن نے اشتہار پر طنز کرتے ہوئے کہا 'اگر میں پیپسی کا ڈبہ رکھتا تو شاید میں کبھی گرفتار نہ ہوتا۔

کون جانتا تھا یہ! انہوں نے کہاکہ پیپسی والوں، یہ اشتہار بکواس ہے، کچرہ ہے۔یہ اشتہار منگل کی شام کو یو ٹیوب پر چلا ، لیکن چوبیس گھنٹوں کے اندر اس پر رد عمل کے بعد پییسی سے اس کو ہٹا دیا تھا۔پیپسی کا کہنا تھا 'ہم امن، اتحاد اور تفہیم کا پیغام دینے کی کوشش کر رہے تھے۔ لیکن ہم اس میں ناکام رہے اور اس پر ہم معذرت خواہ ہیں۔ ہمارا مقصد کسی بھی مہم یا معاملے کی سنجیدگی یا اہمیت کو کم کرنا نہیں تھا۔ ہم اس اشتہار کو اب ہٹا رہے ہیں، اور اس کی تشہیر روک رہے ہیں۔


Share: